چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کہاں ہیں ؟ اس حوالے سے شام تک پتہ چل جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے ، گنڈاپور کہاں ہیں ، شام تک پتہ چل جائے گا ۔
خالد مقبول صدیقی کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں دوہرا معیار کسی صورت قبول نہیں، کوٹہ سسٹم کی مخالفت کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آٸینی ترامیم کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے، اگر عوام کو فاٸدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے، ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔