حکومت پنجاب نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کو طلب کرلیا۔
فوج طلبی کا فیصلہ پنجاب کی خصوصی کمیٹی برائے امن وامان کے آج کے اجلاس میں ہوا، فوج کی خدمات کے حوالے سے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پاک فوج کی خدمات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن کی کاپی جی ایچ کیو کو ارسال کردیا گیا، پنجاب کے تمام کور ہیڈکوارٹر کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو شرپسند عناصر کے خلاف اسلحے کے استعمال اور گرفتاری کے اختیارات مل گئے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات پاک فوج کو حاصل ہوں گے۔
اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو خصوصی اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری جاری کردیا گیا۔ حالات کے مطابق پاک فوج اسلحہ کے استعمال سمیت انتہائی اقدام کے مجاز ہوگی۔۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات پاک فوج کو حاصل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فائرنگ کی صورت میں پاک فوج کے جوانوں کو فوری جوابی کاروائی کا اختیار ہوگا، پاک فوج کا مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کرے گا، فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کے بھی اختیارات بھی مل گئے۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات بھی تفویض کردیے گئے۔