منصفانہ نظام عدل اور آئینی عدالت کے حق میں کبیر والا اور چنیوٹ میں پُر امن ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
کبیر والا اور چنیوٹ کے شہریوں نے انصاف کے نظام میں بہتری اور آئینی عدالت کے قیام کے لیے پُر امن ریلی، ریلی میں طلباء، تاجر، نوجوان اور بزرگ شامل تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ عدالتی نظام میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر اور پیچیدگیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔
شرکاء کا مطالبہ تھا کہ آئین کے تحت ایک مستقل آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے جو فوری اور منصفانہ فیصلے کر سکے اور عوام کے آئینی حقوق کی حفاظت کرے۔احتجاج میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔
ریلی میں آئینی عدالت کے قیام کے لیے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی اور شرکاء نے قرارداد میں آئینی عدالت کے فوری قیام کا مطالبہ کیا۔