ملک بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کل شام سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اکتوبر کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں مختلف شہروں میں بارش سےسردی اور خُنکی میں اضافہ کرہوگیا ہے، اور انتظامیہ نے برف باری کے باعث بابوسرٹاپ روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی ہے۔