شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس کےدوران اسلام آباد میں پاک فوج تعینات ہوگی ۔
اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او)سربراہی اجلاس کےدوران پاک فوج تعینات ہوگیاسلام آبادمیں 17اکتوبر تک پاک فوج کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاک فوج کی اسلام آبادمیں تعیناتی آرٹیکل245کےتحت کی گئی ہے، وفاقی کابینہ سےپاک فوج کی تعیناتی کیلئےسمری کی سرکولیشن منظوری لی گئی ہے۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی رینجرز کو سربراہی اجلاس کے اختتام تک اہم سرکاری عمارتوں کے باہر اور ریڈ زون کے اندر داخلی سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ضمانت کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایک جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پندرہ اور سولہ اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نو رکن، چار مبصر، چودہ ڈائیلاگ پارٹرنرز اور چار مہمان مندوب ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔