پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے کے لئے واپس آ رہے ہیں۔
سینئر نائب صدر ( ن ) لیگ مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126 اور 130 کی یوسیز کے چیئرمین، کونسلرز اور کارکنوں سےملاقات کی ہے اور اس دوران ان سے نوازشریف کے وطن واپسی پر استقبال سے متعلق مشاورت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126 اور این اے 130 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات
— PMLN (@pmln_org) October 12, 2023
مریم نواز شریف کی یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماو¿ں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں… pic.twitter.com/tbdFCtBVDh
اس موقع خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر1999 کا یوم سیاہ ہوئے 24 سال ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ، بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے ملک کو بچایا اور دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دھمکی اور لالچ دیا گیا لیکن انہوں نے ملکی دفاع اور وقار پر سمجھوتا نہیں کیا اور کہا تھا کہ ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے، ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں اور ہر بار نوازشریف آکر مرہم رکھتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے اور یہی ایجنڈا پورا کرنے نوازشریف آرہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نوازشریف کو دوتہائی ووٹ دیں وہ آپ کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔