صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو شیئر کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء و صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو شیئر کردی اور پوسٹ شیئر کرنے والے کے متعلق کہا کہ اس بھائی کا سچ بولنے اور دہشتگردوں کا اصل پلان اور چہرہ دکھانے کا شکریہ۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انکا گولی چلانے،غلیلوں میں کانچ کے ٹکڑے ڈال کر پولیس والوں کو مارنے کا پروگرام ہے، انکا موٹرویز پہ خون خرابے کا پروگرام ہے، یہ چاہتے ان دہشتگردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال دے، اللہ پاک انکو ہدایت دے اور اس ملک پہ رحم کرئے۔
اس بھائی کا شچ بولنے اور دہشتگردوں کا اصل پلان اور چہرہ دکھانے کا شکریہ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 4, 2024
گولی چلانے،غلیلوں میں کانچ کے ٹکڑے ڈال کر پولیس والوں کو مارنے اور موٹرویز پہ خون خرابے کا پروگرام ہے،تاکہ ان دہشتگردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال دے ،اللہ پاک انکو ہدایت دے اور اس ملک پہ رحم کرئے https://t.co/0yu3aKvqPo