وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آبادسمیت افسران،اہلکاروں کےحوصلےبلندہیں، پی ٹی آئی سےکل اپیل کی تھی یہ احتجاج کاموقع نہیں ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کے ڈی چوک دھرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہےشہریوں کوپریشانی ہےجس پرمعذرت خواہ ہوں،ہرسیاسی جماعت کواحتجاج کاحق ہے،ہرسیاسی جماعت کو احتجاج کا حق ہے لیکن اس طریقےسےنہیں،ہرپاکستانی کواظہاری رائےکاحق ہےلیکن ان دنوں اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی ضروری ہے،مہمانوں کواحساس دلاناہےوہ ایک محفوظ ملک میں آئےہیں،پولیس،قانون نافذکرنےوالےادارے،انتظامیہ اپناکام پوراکریں گے،کسی کی خواہش پرپوراملک بند نہیں کرسکتے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٓئی جی اسلام آبادسمیت افسران،اہلکاروں کےحوصلےبلندہیں، پی ٹی آئی سےکل اپیل کی تھی یہ احتجاج کاموقع نہیں ہے،کسی ایک پولیس افسراوراہلکارکےپاس ہتھیارنہیں ہے،صرف ایس پی کےپاس ہتھیارہےلیکن وہ بھی اپنےساتھ نہیں رکھ رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ جلسہ جلوس نہ کریں، علی امین گنڈاپور ایک اہم عہدے پر ہیں، ان سے توقع ہے بطور پاکستانی وہ پہلے ملک کا سوچیں گے،علی امین کو ہماری حدود میں آنے دیں پھر دیکھیں گے، علی امین اپنے صوبے میں جتنا چاہیں احتجاج کرلیں، پشاور پولیس کا سوال ان سے کریں ۔