پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرگودھا میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، حکومت پنجاب نے لاہور میں رینجرز بھی طلب کرلی ہے۔
محکمہ داخلہ نےدفعہ 144 کے نفاذ کےنوٹیفکیشن جاری کردیئے،لاہورمیں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے،حکومت پنجاب نےراولپنڈی اور اٹک کےبعد لاہور میں بھی رینجرز طلب کرلی۔
لاہورمیں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں،حکومت پنجاب نے سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی، پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے،امن و امان کےقیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے،رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے لکھے گئے ہیں۔