اسپیکر ایاز صادق کے پاس دو حکومتی ارکان قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو دو ارکان چودھری الیاس اورعادل بازئی کیخلاف ریفرنسز موصول ہوئے ہیں۔
چودھری الیاس این اے 62 گجرات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت نے دائرکیا ہے۔
عادل خان بازئی این اے 262 کوئٹہ سے منتخب ہوئے تھے اور ان کے خلاف بھی ریفرنس لیگی قیادت نے بھجوایا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی، مروجہ قوانین کے مطابق منتخب ارکان پارٹی گائیڈ لائنزعملدرآمد کے پابند ہیں۔
ریفرنسز میں ارکان قومی اسمبلی کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر دائر شدہ ریفرنس کا قواعد و ضوابط اور قوانین کے مطابق جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔