آئی ایم ایف قسط ملنےسے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں ایک دم بڑااضافہ ہوا ہے ملکی زرمبادلہ ذخائر 32 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف)کی جانب سے قسط موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر32ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ، ملکی زرمبادلہ کا مجموعی مالی حجم16ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔
ایک ہفتےمیں ملکی ڈالرذخائرمیں1ارب11کروڑڈالرکااضافہ ہواہے،اسٹیٹ بینک کےڈالرریزرو1.17ارب ڈالربڑھ کر 10ارب 70کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے بینکوں کےڈالرڈیپازٹس ایک ہفتےمیں6کروڑڈالرکم ہوکر5ارب83کروڑڈالررہ گئے ہیں۔