وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے روس کی بزنس کمیونٹی کی سفارشات کو اہمیت دینگے ، آئندہ 5برسوں میں پاکستان روس سے سوا 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ چاہتا ہے۔
دورہ روس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کاپاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر ہوگیا ہے،سرمایہ کاری کیلئےاہم پیشرفت متوقع ہےوفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی روسی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں،برنس ویزا سمیت دیگر امورتبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ماسکو میں بزنس فورم کا انعقاد خوشگوار،مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں، روس کی 100سے زائد کمپنیوں کی ماسکو کے بزنس فورم میں شرکت اور دلچسپی متاثر کن ہے، پاکستان سے بھی 70 بڑے کاروباری اداروں کے سربراہان اس فور م میں شریک ہوئے ہیں،پاکستان کا ہدف برآمدات میں اضافہ ہے، نئے پلان آف ایکشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی روسی کاروباری اداروں سے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا، بینکنگ چینل،ادائیگی کے متبادل ذرائع اور پیمنٹ کے مکینزم پر کام ہونا چاہیے، آئندہ 5برسوں میں پاکستان روس سے سوا 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ چاہتا ہےپاکستان کیلئے ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، فوڈ، زراعت اور لیدر مصنوعات اہمیت کی حامل ہیں۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات و نجکاری کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے روس کی بزنس کمیونٹی کی سفارشات کو اہمیت دینگے،وفاقی وزیر نے ماسکو چیمبر آف کامرس کے صدر اور کاروباری تنظیموں سے ملاقات کا بھی تذکرہ کیا،روس کی بزنس کمیونٹی کا ماسکو میں 3روزہ پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا،پاکستان میں انویسٹمنٹ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،روس میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔