اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کردی۔
خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا انٹرنیٹ میسر نہیں آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی۔گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی شوکازنوٹس جاری کیا تھا آج بھی نوٹس کررہا ہوں۔ لکھوں گا انٹرنیٹ نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار، شبلی فراز کی جانب سے آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عامر محمود کیانی اور فیصل جاوید عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نےراشد حفیظ کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔ پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ۔ کیس کی مزید سماعت اکیس اکتوبرکو ہوگی۔ج وڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویزالہیٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔