گورکھ ہل میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
بائیک ریلی کا انعقاد ٹورازم ڈپارٹمنٹ کےتحت گورکھ ہل کی اہمیت اور صوبہ سندھ میں اس عظیم سیاحتی مقام کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا،تین روزہ ریلی کا آغاز 28 ستمبر کو مزار قائد کراچی سے ہوا۔
70 سے زائد شرکاء نےمختلف قسم کے ہیوی بائیکس اور جیپس پر سفر کا آغاز کیا،ریلی سندھ کی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یکم اکتوبر کو گورکھ ہل پہنچی۔
ٹورازم منسٹر نےریلی کےاختتام پرشرکاء کےمابین تحائف تقسیم کیے،شرکاء کاکہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد سندھ میں موجود قدرت کےاس ریلی کےذریعے سندھ میں سیاحت کو ناصرف فروغ دینا تھابلکہ گورکھ ہل کےمقامی افراد کیلئے بہترین معاشی مواقعے فراہم کرنا بھی تھا۔