ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر حکومت نےاسلام آبادکومکمل طورپرسیل کرنےکافیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کوکسی صورت اسلام آبادداخل نہیں ہونے دیا جائے گا، آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصررضوی کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کےکارکنوں کے ساتھ سختی سےنمٹنےکی ہدایت کردی گئی ہے،پی ٹی آئی کےاہم عہدیداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے،اجلاس میں پی ٹی آئی کےمظاہرین سےنمٹنےکیلئےمختلف اقدامات پرغورکیا گیا ہے۔