اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بھڑکتی ہوئی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
بدھ کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے بیروت سمیت لبنان کے کئی مقامات پر حملہ کئے اور لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی جبکہ لبنان میں اقوام متحدہ کے ممبران کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تمام ممبران کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچنے کیلئے کوششیں ضروری ہیں، کہا تھا لبنان جنگ کے گہرے اور تباہ کن نتائج ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران نے حملے لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں کئے، غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی اور حماس سے تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔