فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ری اسٹرکچرنگ اور ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
ایف بی آر میں بڑے عہدوں پر تعینات افسران کےعہدوں میں تبدیلی، انضمام اور اختیارات تبدیل کر دیئے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ختم کر کے ممبر ٹیکس پیئرز سروسزقائم کردیا گیا۔
ممبراکاؤنٹنگ کی جگہ ممبر تنظیمی آڈٹ کا عہدہ قائم کیا گیا جبکہ ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کو آپس میں ضم کردیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا عہدہ بھی قائم ہوگیا ہے۔
ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کوجوابدہ ہوگا جبکہ ڈی جی ریونیو انیلسز ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو رپورٹ کرے گا۔
ڈی جی انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو بھی ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کو جواب دہ ہوگا جبکہ ممبر ان لینڈر ریونیو آپریشنز ممبر آئی ٹی لور ڈیجیٹل کے اختیارات استعمال کرے گا۔