عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ کروڈ کے دسمبر کی ترسیل کے لئے سودے 13 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافے کے بعد 71.83 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کی ترسیل کے لئے سودے 14 سینٹ یا 0.21 فیصد اضافے کے بعد 68.31 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک ابتدائی جائزے کے مطابق امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخیرے میں 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 21 لاکھ بیرل کی کمی متوقع ہے۔