محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی ، فیصل آباد اور بہاولپور میں دفعہ 144 کا نفاز کر دیا ہے۔ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات ، دھرنے ، جلسے اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں 7 روز دن کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، مظاہرے، دھرنا، جلسہ اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔ فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس دو دن کیلئے نافذ کی گئی ہے۔
دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ دہشت گردی کی روک تھام، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک میانوالی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے،جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےشہر میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت میانوالی میں رینجرز کی دو کمپنیاں یکم سے تین اکتوبر تک تعینات رہیں گی۔