ایس آئی ایف سی کے تعاون سےپاکستان کا آئی ٹی سیکٹر جائیٹکس گلوبل ٹیک ایونٹ میں 2024 کی بہترین ٹیک ڈیسٹی نیشن بن گیا
پاکستان نےاکتوبرمیں منعقد ہونےوالےجائیٹکس گلوبل ایونٹ کےآغازسےقبل ہی عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی کےمنظرنامے پر اپنے قدم جما لیے،یہ سنگ میل پاکستان کےآئی ٹی سیکٹرکی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے باعث ممکن ہوا۔
جائیٹکس گلوبل مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جوجدید اختراعات اورمصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
یہ ایونٹ عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے متعلق ماہرین،سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرتا ہےجس سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔
جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حصہ لیں گےجس میں 80 سے زائد معروف کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔
یہ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ پاکستان جیسے ممالک کو اپنی صلاحیتیں دنیا کےسامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
پاکستان کےآئی ٹی شعبےمیں سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کا اضافہ ہو رہا ہے جو ایک مضبوط فری لانس کمیونٹی کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
کیرنی گلوبل لوکیشن انڈیکس کےمطابق پاکستان آئی ٹی کی آؤٹ سورسنگ کے لئےبہترین مقام ہےجو شمالی امریکہ کے مقابلے میں آپریشنل اخراجات میں 70 فیصد کمی پر آئی ٹی خدمات فراہم کرتا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت کے باعث پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری معاشی ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن ہے۔