فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن توسیع کی تجویز سامنے آئی تھی۔
تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
تاہم، ایف بی آر نے تاریخ میں توسع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی اور تمام ٹیکس دہندگان جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کیلئے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔
اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔
گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔