سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت 50 سال میں امت مسلمہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ کی شہادت شاہ فیصل کی شہادت کے بعد مسلمہ اُمہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، وہ واحد عرب لیڈر تھے جنھوں نے اسرائیل کو فوجی شکست دی۔
سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کو جنگ بندی کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور اس سانحہ سے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں میں اضافہ ہوگا۔
مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ سے مغرب اور بالخصوص امریکا کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مغرب اور مسلمانوں کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے۔