پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ کی عوام کے لیے امداد بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سےامدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کردی،سامان روانگی کی تقریب جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں منعقد ہوئی۔
جہاں سےامدادی سامان بذریعہ چارٹر طیارے A300 عمان،اردن کے لئےروانہ کیا گیاجوکہ وہاں سےغزہ کے لئے بھیجاجائےگا،روانہ کئے گئے امدادی سامان میں غزہ کے لوگوں کے لئےضرورت کےمطابق 40ٹن ادویات شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہےکہ جہاں بھی فلاحی اقدامات کی ضرورت ہو گی وہاں ہم مدد اور تعاون فراہم کریں گے،سامان روانگی کی تقریب میں ایم این اےڈاکٹردرشن نے این ڈی ایم اے اورالخدمت فاؤنڈیشن کےنمائندگان کے ہمراہ شرکت کی۔
تمام شرکاء کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں امداد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا،این ڈی ایم کی جانب سے اب تک کل 1151ٹن امدادی سامان غزہ کے لئے روانہ کیا جا چکا ہے