عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر بارود کی بارش کردی۔ 24 گھنٹوں میں 216 فضائی حملوں حزب اللہ کے تین کمانڈرز سمیت 105 افراد شہید ہوگئے جبکہ 359 زخمی ہوگئے۔ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کا خدشہ بھی ہے، اسرائیلی فوج نے بکتربند گاڑیاں سرحد پر پہنچا دیں۔ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے سفارتی کوششوں کو واحد حل قرار دے دیا۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر مارک کیلی نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی دارالحکومت میں حملے کیلئے استعمال کیا گیا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا۔ جو 900 کلو گرام وزنی اور مارک ایٹی فور سیریز کا تھا۔ واشنگٹن نے یہ بم صیہونی ریاست کو فراہم کیا تھا۔
سعودی عرب نے لبنان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکردیا۔ لبنان کی خود مختاری کو تسلیم کرنے اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ۔ سعودی وزرات خارجہ نے بیان میں کہا ہم لبنانی عوام کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ، مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور کشیدگی بڑھنےسے روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
سعودی قیادت نے لبنانی عوام کو فوری میڈیکل اور امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی امن وسلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔