ریپبلکنز نےکانگریس کےنئے سپیکر کیلئے سٹیو سکیلیس کو نامزد کردیا۔
سپیکر کی عدم موجودگی کی وجہ کانگریس کی تمام کارروائیاں رکی ہیں۔۔انہوں نے امریکی کیپیٹل میں بند کمرے کے اجلاس میں دوسرے امیدوار جم جارڈن کو ننانوے کے مقابلے ایک سو تیرہ ووٹوں سے شکست دی۔
اسپیکر امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کو چلاتا ہے۔اسپکیر کی سیٹ جیتنے کے لیے سٹیو سکیلیس کو سادہ اکثریت یعنی دوسوسترہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکی اسپیکر عہدے سے فارغ ہوئے۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سےتعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھےاور ان کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی تھی