حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی تباہ عمارت کے ملبے سے مل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حسن نصر اللہ کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا ہے اور ان کے جسم پر زخم کا کوئی نشان موجود نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بظاہر لگتا ہے حسن نصر اللہ کی شہادت دھماکے کی شدت کی وجہ سے ہوئی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ جمعہ کو لبنانی دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے جس کی تصدیق مزاحمتی تنظیم کی جانب سے ہفتہ کو کی گئی۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔