طالبان کے قابض ہونے کے بعد سے افغانستان کا شعبہ صحت بری طرح تباہ، انسداد پولیو مہم بھی معطل کردی گئی۔ جس پر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے طالبان کی انسداد پولیو مہم کی معطلی پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی یہ بہت خطرے کی بات ہے۔
اس سال افغانستان میں پولیو کے 18 کیسز کی تصدیق کی گئی، 2023 کے مقابلے میں اس مرتبہ پولیو کے چھ فیصد اضافی کیس ریکارڈ کیے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے گھر گھر انسداد پولیو مہم معطل کرنے کو اقوام متحدہ نے تباہ کن دھچکا قرار دے دیا۔ کہا طالبان کے اس فیصلے کے خطے اور دیگر ملکوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، افغان طالبان کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ پاکستان کو بھی بھگتنا پڑا، جب افغان مہاجرین یہ وائرس لیکر پاکستان آئے۔
عالمی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان اپنے مفادات کے مطابق شریعت کی تشریح کرکے ایک جانب خطے کیلئے خطرہ بن چکے ہیں جبکہ دوسری جانب اپنی قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔