افغانستان کے صوبے کنڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا سرغنہ عتیق الرحمان عرف "ٹیپو گل مروت” مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آپس میں اندرونی خلفشار، انتشار سے آئے دن ٹی ٹی پی کارندے پراسرار طور پر مارے جا رہے ہیں اور تازہ واقعہ بھی بظاہر اسی سلسلے کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد عتیق الرحمان پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دفاعی تجریہ کاروں کے مطابق دہشتگرد سرغنہ کی ہلاکت ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے، افغان حکومت واضح ثبوتوں کے بعد بھی ٹی ٹی پی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہیں کرے گی۔