آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے اثراث پاکستانی معیشت پر دکھائی دینا شرو ع ہو گئے ہیں اور آج ایک مرتبہ پھر سعودی ریال کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں ایک پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ریال 73.75 روپے پر خریدا اور 74.35 پیسے پر بیچا جاتا رہا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ریال کی قیمت میں 2 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ریال 73.76 روپے پر خریدا اور 74.35 پیسے پر بیچا جاتا رہا ۔
1000 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 73ہزار750 روپے کے برابر ہوں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔