پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے۔ہنڈریڈانڈیکس 133 پوائنٹس بڑھکر48607 پوائنٹس پرپہنچ گیا
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریب دو ہفتوں سے زائد عرصہ کے دوران مسلسل گر رہا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر91 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 279 روپے ہے۔اب تک انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 28 روپے 35 پیسے گر چکا ہے۔
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے انسداد اسمگلنگ اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی ہے۔