لاہورئیوں پر قدرت مہربان ،صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
صبح سویرے ہونی والی بارش سےگرمی اورحبس کا زور بھی ٹوٹ گیا،واسا کےمطابق لکشمی چوک، ایبٹ روڈ،شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ سمیت لاہور کےمختلف علاقوں میں بادل کھل کربرسے، چوبرجی،ساندہ،اسلام پورہ، شام نگر روڈ پر بھی بارش سےموسم سہانا ہوگیا۔
نشترٹاؤن میں 3 ملی میٹر، گلبرگ اور ائرپورٹ کے اطراف میں 2-2 ملی میٹر بارش ہوئی،موسم کا احوال بتانے والے ماہرین کا کہنا ہےکہ شہر میں ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔کہتے ہیں حالیہ بارش موسم سرما کی آمد کی نوید ہے۔