کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کےآخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی زون میں آگئی ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں198پوائنٹس کی کمی،انڈیکس81ہزار459پرٹریڈکررہاہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز سے تیزی دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ کر رہا ہے،
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ڈالر 277 روپے پر 69 پیسے پر بند ہواتھا۔