پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے پیش نظر پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نےدفعہ 144پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے باعث لگائی،پنجاب کے 7 شہروں میں28اور 29 ستمبرکودفعہ 144 لاگو ہوگی،لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان شامل ہیں۔
پابندی کا اطلاق امتحانی مراکزکےگردصبح 8 سےشام ساڑھے4 بجےتک ہوگا، امیدواراورعملےکےعلاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکے گا،امتحانی مراکزسے سو گز کے فاصلےتک نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کےمختلف امتحانات کیلئے7شہروں میں25امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا