پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابر کی درخواست پر سماعت دو اکتوبر کو مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس میں درخواستگزار اکبر ایس بابر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر کو مقرر کردی۔
واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔