پاکستان تحریک انصاف نے بھی پریکٹس پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے صدارتی آرڈیننس کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائے ، آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے تک نئی تشکیل پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام سے روک دیا جائے، صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست کے دوران پرانی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔