بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلامٹونڈکر نے شادی کے 8 سال بعد بزنس مین شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کردی۔
بچاس سالہ اداکارہ نے 2016 میں کشمیری کاروباری شخصیت سےشادی کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے کافی سوچ بچار کے بعدمحسن کے ساتھ اپنی شادی ختم کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، یہ طلاق باہمی شرائط پر نہیں ہورہی ہے۔
اداکارہ نے 2019 میں انڈین نیشنل کانگریس سےسیاست میں قدم رکھا اورپھر 2020 میں انہوں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔
ارمیلاکو آخری بار 2018کی فلم کے ایک گانے میں دیکھا گیا تھا۔اس کے بعد وہ ٹی وی پربچوں کے ڈانس رئیلٹی شو کے لئے جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔