پی ٹی آئی نے 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پر مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی نئی درخواست دیدی ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نےڈپٹی کمشنرلاہورکومینار پاکستان جلسے کیلئےنئی درخواست جمع کروا دی ہے،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبربانی پی ٹی کی سالگرہ کا دن ہے،جلسے کی اجازت دی جائے،مینارپاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ تقریب اورجلسہ کی اجازت دی جائے۔
ڈپٹی کمشنرلاہورکومینار پاکستان جلسے کیلئےجمع کروائی گئی نئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانچ اکتوبرکوشام 5بجےسےرات10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینارپاکستان جلسے کے تمام شرکا قانونی ضابطوں پرمکمل عمل کریں گے۔
سنیئرنائب صدرپنجاب اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنرآفس میں درخواست جمع کروائی، درخواست کے متن میں سنیئرنائب صدرپنجاب اکمل خان باری نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر کی سالگرہ تقریب منانے کی اجازت دی جائے۔