سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ جبکہ زارا اور راسخ الہی کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمودمرزا نے پرویزالہی سمیت دیگر کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ پرویز الہی،زارا الہی اور راسخ الہی نے درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی استدعا کررکھی تھی۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اورای سی ایل لسٹ سے نہیں نکالا جارہا ہےعدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے ۔
دوران سماعت عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پرویز الہی کا نام پاسپورٹ لسٹ اور راسخ الہی کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔