پاکستان میں شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت کی تصدیق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرکاری کمپنی اور چائنا کی کمپنی مل کر شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر دریافت کریں گی اور اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان میں غیر روایتی ایندھن ذخائر کی تلاش اہمیت کی حامل ہے اور چین کی کمپنی سی سی ڈی سی میں ایم اویو پر دستخط ہوگئے ہیں۔
معاہدہ ملک میں شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر کی تلاش کے شعبے میں نئے باب کھولے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت شیل گیس نکالنے والی کمپنیز کو موجودہ ریٹ سے زیادہ قیمت دے گی اور حکومت شیل گیس 8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر لے گی۔