اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نےدرخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےرجسٹرار آفس کےاعتراضات بھی دورکردیئے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔