کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد 100 انڈیکس 87 پوائنٹس گر کر 81763 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب آج کاروبارکے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کا تھا۔