کوئٹہ میں حجام کی دکان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروری روڈ کے علاقے کلی ابراہیم زئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کے دکان پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں مجاہد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔