نگران وفاقی کابینہ نے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئےگرین سگنل دیدیا۔
تفصیلا کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں کابینہ نے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئےگرین سگنل دیدیا۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف نے بتایا کہ نگران وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی، جس میں وزیرآئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن اوروزیرصنعت و پیداوارممبر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 5جی نیلامی کیلئے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا،جلد ہی کنسلٹنٹ کا تعین کرکےاسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایاجائےگا۔
ڈاکٹرعمرسیف نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دیدی ہے۔