رسالپور میں 17 سے 21 ستمبر کے دوران انٹر ڈیپارٹمنٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اعلیٰ افسران، فوج کےاعلیٰ عہدیدار اور مختلف شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ پول کی بنیاد پرکھیلاگیاجس میں دفاعی چیمپئن آرمی،واپڈا، پی او ایف اور پی اے ایف نےسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آرمی نےواپڈا کو اور پی اے ایف نے پی او ایف کو شکست دی،چیمپئن شپ کا فائنل 21 ستمبر کو پاک آرمی اور پی اے ایف کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاک آرمی نے پی اے ایف کو 82-50 سے شکست دی
تقریب کے شرکاء نے پاک فوج کا کھیلوں کے شعبہ میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔