وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کل مریم نواز نے پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو گھرجانے پرمجبورکر دیا، بدمعاشوں کی بدمعاشی نکالنابھی آتی ہے،قانون نافذ کرنابھی آتاہے۔
لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کوکل لاہورمیں مایوسی کاسامناکرناپڑا ہے،پی ٹی آئی سےکل بندےاکٹھےنہیں ہوئے،علی امین کا جلسے میں نہ پہنچنامریم نوازکی کامیابی ہےوزیراعلیٰ پنجاب نےسیاسی حکمت عملی سےمخالفین کو سمجھا دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نےپی ٹی آئی کےبدمعاشوں کوگھرجانےپر مجبور کر دیا،پنجاب میں بدمعاشی نہیں چلےگی نہ کسی کوبدمعاشی کرنےدیں گے،کل جس نےجہاں قانون توڑا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا،بدمعاشوں کی بدمعاشی نکالنابھی آتی ہے،قانون نافذ کرنابھی آتاہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزیدکہنا ہے کہ وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنےکہا کہ کےپی جاکربیانیہ دوں گا،جناب بیانیہ تو جلسہ میں دیناتھا،علی امین گنڈا پور اس لئےجلسےمیں پہنچے ہی نہیں،پنجاب کی عوام نےکل ثابت کیا کہ وہ مریم نواز کےساتھ کھڑےہیں۔