برطانیہ کے تجارتی کمشنر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اولیور کرسچن پاکستان میں قیام کے دوران نئی شراکت داریوں کا اعلان کریں گے۔
برطانوی تجارتیکمشنر اولیورکرسچن دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے ہیں،دورہ پاکستان کےدوران اولیور کرسچن نمایاں نئی شراکت داریوں کااعلان کریں گے۔
بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج اور یونیورسٹی آف ایسیکس کےدرمیان معاہدہ ہوگا اورامپیریل ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ اور نووا کیئر ہسپتال کے درمیان معاونت کامعاہدہ ہوگا۔
برطانوئی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کا کہنا ہے کہ برطانیہ معاشی ترقی اورچیلنجزکاسامنا کرنے کیلئے پر عزم ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کیلئےمل کرکام کرنےکےعزم کااعادہ کرتا ہے۔
برطانوی تجارتی کمشنراولیورکرسچن کا کہنا ہے کہ برطانوی کمپنیزمتعلقہ شعبہجات کی منڈیوں میں صفِ اول پرہیں، پاکستان کےساتھ معاشی تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔