چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے سول جج سریاب کے چیمبر کو تالا لگانے والی وکیل کا لائسنس منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سریاب میں سول حج کے چیمبر کو چند وکلاء کی جانب سے تالا لگانے کا واقعہ پیش آیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن حج سریاب کی رپورٹ پر چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے ابتدائی ضروری تادیبی کاروائی کی روشنی میں فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کے وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئیے اور مزید قانونی کاروائی کے لیے معاملہ بلوچستان بار کونسل کو بھجوا دیا۔خاتون وکیل کا موقف ہے کہ سول جج نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ تلخ کلامی کی اور انہیں اپنے عدالت سے نکال دیا جس کے بعد ان کے چیمبر کو تالا لگا دیا گیا