بلوچستان کی کابینہ میں ردو بدل سردار زادہ فیصل جمالی کو لائیو اسٹاک کی وزارت تفویض کر دی گئی۔
حکومت بلوچستان نے صوبائی کابینہ میں ردو بدل کر دی ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منظوری سے سردار زادہ فیصل جمالی کو لائیو اسٹاک کا قلمدان تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سردار زادہ فیصل جمالی سے صحت کا قلمدان واپس لیتے ہوئے بخت محمد کاکڑ کو تفویض کیا گیا تھا، اس سے قبل بخت کاکڑ لائیو اسٹاک کے وزیر تھے۔