فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مہم جاری ہے اور پہلی بار عام شہریوں کو اس حوالے سے ای میلز موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
30 ستمبر کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کی موبائل فون سمز بند ہونے کا امکان ہے اور ٹیکس نیٹ میں رجسٹر نہ ہونے والوں کی موبائل سمز بلاک ہوں گی۔
ایف بی آر کی ای میل میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے اپنی آمدنی کا گوشوارہ جمع کرا دیں گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو سکتے ہیں۔
شہریوں کو بیرون ملک سفر پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 2024 کیلئے اپنی آمدنی کا درست گوشوارہ جمع کرائیں، ایف بی آر وسیع پیمانے پر آڈٹ کا ارادہ رکھتا ہے، آڈٹ کی صورت میں اضافی ٹیکس اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔