تحریک انصاف کولاہورمیں جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلسہ کرنے کی حکومت پنجاب نے اجازت دے دی ہےجگہ کاتعین کا فیصلہ بعد میں کیاجائےگا،پی ٹی آئِی کوجلسہ کی جگہ دی جائے گی۔
جلسے کے مقام کااعلان کچھ دیر میں کیاجائے گا جلسہ ایس اوپیز کے مطابق کرنے کی یقینی دہانی لی جائے گی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر آفس بلوالیا گیا۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ڈی سی آفس پہنچ گئی ہے،ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ڈی سی آفس پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں جلسے کیلئے بتایا گیاہےکہ اجازت دے دی گئی ہے،جلسے کا مقام تبدیل کرنے پرغور و فکرجاری ہے،عدالتی وقت ختم ہوچکا ہے ہمیں بھی این او سی کا انتظار ہے،ہم آئے ہیں اور جلسے کا این او سی لے کر جائیں گے۔